احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

65: بَابُ: إِذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ لَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا
باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد وہاں نہ رکنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3032
حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا طلحة بن يحيى ، عن يونس بن يزيد ، عن الزهري ، عن سالم ، عن ابن عمر "انه رمى جمرة العقبة ولم يقف عندها، وذكر ان النبي صلى الله عليه وسلم فعل مثل ذلك".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، اور اس کے پاس رکے نہیں، اور بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسے ہی کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 140 (1751)، 142 (1752، 1753)، سنن النسائی/الحج 230 (3085)، (تحفة الأشراف: 6986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/152)، سنن الدارمی/المناسک 61 (1944) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: