احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: بَابُ: صَرْفِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ
باب: سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2259
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، سمع مالك بن اوس بن الحدثان ، يقول: سمعت عمر ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الذهب بالورق ربا إلا هاء وهاء"، قال ابو بكر بن ابي شيبة: سمعت سفيان، يقول: الذهب بالورق احفظوا.
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کو چاندی سے بیچنا سود ہے مگر نقدا نقد۔ ابوبکر بن ابی شیبہ کہتے ہیں کہ میں نے سفیان بن عیینہ کو کہتے سنا: یاد رکھو کہ سونے کو چاندی سے یعنی باوجود اختلاف جنس کے ادھار بیچنا «ربا» (سود) ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: (2253) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: