احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: بَابُ: مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ عَزَّى مُصَابًا
باب: غم زدہ کی تعزیت کرنے والے کا ثواب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1601
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا خالد بن مخلد ، حدثني قيس ابو عمارة مولى الانصار، قال: سمعت عبد الله بن ابي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم يحدث، عن ابيه ، عن جده ، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال:"ما من مؤمن يعزي اخاه بمصيبة إلا كساه الله سبحانه من حلل الكرامة يوم القيامة".
محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو کسی مصیبت میں تسلی دے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت کا جوڑا پہنائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: (ابو عمارہ قیس میں کلام ہے، اور عبد اللہ بن أبی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم عن أبیہ عن جدہ میں جد (دادا) محمد بن عمر و بن حزم ہیں، جن کو رویت حاصل ہے، لیکن صرف صحابہ کرام سے ہی سماع ہے، رسول اکرم ﷺ سے سماع نہیں ہے، لیکن انس رضی اللہ عنہ کے شاہد سے تقویت پاکر یہ حسن ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 764، وسلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 195، تراجع الألبانی: رقم: 55)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ قيس أبو عمارة : فيه لين (تق:5598) ضعيف (التحرير:190/3) وللحديث شواهد ضعيفة ۔

Share this: