احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: بَابُ: مَا جَاءَ فِي ثَوَابِ مَنْ أُصِيبَ بِوَلَدِهِ
باب: جس کا بچہ مر جائے اس کے ثواب کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1603
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لا يموت لرجل ثلاثة من الولد فيلج النار إلا تحلة القسم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے تین بچے انتقال کر جائیں، وہ جہنم میں داخل نہیں ہو گا مگر قسم پوری کرنے کے لیے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 6 (1251)، الأیمان والنذور9 (6656)، صحیح مسلم/البروالصلة 47 (2632)، (تحفة الأشراف: 13133)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز 64 (1060)، سنن النسائی/الجنائز 25 (1876)، موطا امام مالک/الجنائز 13 (38)، مسند احمد (2/240، 276، 473، 479) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس وعدہ کو پورا کرنے کے لئے جو اللہ تعالی نے اس آیت میں کیا ہے، «وَإِن مِّنكُمْ إِلا وَارِدُهَا» (سورة مريم: 71) یعنی کوئی تم میں سے ایسا نہیں ہے جس کا گزر جہنم سے نہ ہو، اور یہ وعدہ تب ہے کہ وہ ان بچوں کی موت پر صبر کرے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: