احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: الشُّفْعَةِ بِالْجِوَارِ
باب: پڑوس ہونے کی وجہ سے حق شفعہ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2494
حدثنا عثمان بن ابي شيبة ، حدثنا هشيم ، انبانا عبد الملك ، عن عطاء ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"الجار احق بشفعة جاره ينتظر بها وإن كان غائبا إذا كان طريقهما واحدا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پڑوسی اپنے پڑوسی کے شفعہ کا زیادہ حقدار ہے، اس کا انتظار کیا جائے گا اگر وہ موجود نہ ہو جب دونوں کا راستہ ایک ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 75 (3518)، سنن الترمذی/الأحکام 32 (1369)، (تحفة الأشراف: 2434)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/البیوع 83 (2669) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: