احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مَا يُنْهَى عَنْ قَتْلِهِ
باب: جن جانوروں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3223
حدثنا محمد بن بشار ، وعبد الرحمن بن عبد الوهاب ، قالا: حدثنا ابو عامر العقدي ، حدثنا إبراهيم بن الفضل ، عن سعيد المقبري ، عن ابي هريرة ، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قتل الصرد، والضفدع، والنملة، والهدهد".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لٹورا (ایک چھوٹا سا پرندہ)، مینڈک، چیونٹی اور ہُد ہُد کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12944، ومصباح الزجاجة: 1110) (صحیح) (ابراہیم بن الفضل ضعیف ہیں، لیکن حدیث آگے کی ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے تقویت پاکر صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ ضعفه البوصيري لضعف إبراهيم بن الفضل : متروك (تقدم:2545)

Share this: