احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: الْجُلُوسِ بَيْنَ الظِّلِّ وَالشَّمْسِ
باب: دھوپ اور سایہ کے بیچ میں بیٹھنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3722
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا زيد بن الحباب , عن ابي المنيب , عن ابن بريدة , عن ابيه , ان النبي صلى الله عليه وسلم"نهى ان يقعد بين الظل والشمس".
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوپ اور سایہ کے درمیان میں بیٹھنے سے منع کیا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1988، ومصباح الزجاجة: 1302) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس طرح بیٹھنے سے کہ بدن کا ایک حصہ دھوپ میں رہے، اور ایک حصے پر سایہ، اس لئے کہ یہ امر طبی طور پر مضر ہے اور بیماری پیدا کرتا ہے، اور یہ ممانعت بھی تنزیہی ہے، نہ کہ تحریمی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: