احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الاِضْطِجَاعِ عَلَى الْوَجْهِ
باب: اوندھے منہ لیٹنا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3723
حدثنا محمد بن الصباح , حدثنا الوليد بن مسلم , عن الاوزاعي , عن يحيى بن ابي كثير , عن قيس بن طخفة الغفاري , عن ابيه , قال: اصابني رسول الله صلى الله عليه وسلم نائما في المسجد على بطني , فركضني برجله، وقال:"ما لك ولهذا النوم , هذه نومة يكرهها الله او يبغضها الله".
طخفہ غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مسجد میں پیٹ کے بل (اوندھے منہ) سویا ہوا پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاؤں سے مجھے ہلا کر فرمایا: تم اس طرح کیوں سو رہے ہو؟ یہ سونا اللہ کو ناپسند ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأدب 103 (5040)، (تحفة الأشراف: 4991)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/429) (صحیح) (ملاحظہ ہو: المشکاة: 4718 - 4719 - 4731)

وضاحت: پیٹ کے بل لیٹنا ممنوع ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: