احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: بَابُ: الْقَدِيدِ
باب: سوکھے گوشت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3312
حدثنا إسماعيل بن اسد , حدثنا جعفر بن عون , حدثنا إسماعيل بن ابي خالد , عن قيس بن ابي حازم , عن ابي مسعود , قال: اتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل فكلمه , فجعل ترعد فرائصه , فقال له:"هون عليك , فإني لست بملك , إنما انا ابن امراة تاكل القديد", قال ابو عبد الله: إسماعيل وحده , وصله.
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، آپ نے اس سے گفتگو کی تو (خوف کی وجہ سے) اس کے مونڈھے کانپنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ڈرو نہیں، اطمینان رکھو، میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا گوشت کھایا کرتی تھی ۱؎۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: صرف اسماعیل نے اسے موصول بیان کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10006، ومصباح الزجاجة: 1140) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «قدید»: ایسے گوشت کو کہتے ہیں جسے نمک لگا کر دھوپ میں سکھایا گیا ہو۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ إسماعيل بن أبي خالد عنعن في هذا السند (تقدم:1612) وصرح بالسماع فى الرواية المرسلة عند الخطيب (278/6) والمرسل أصح كما قال الدار قطني وغيره ۔

Share this: