احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: الْكَبِدِ وَالطِّحَالِ
باب: کلیجی اور تلی کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3314
حدثنا ابو مصعب , حدثنا عبد الرحمن بن زيد بن اسلم , عن ابيه , عن عبد الله بن عمر , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:"احلت لنا ميتتان ودمان , فاما الميتتان فالحوت والجراد , واما الدمان فالكبد والطحال".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کر دئیے گئے ہیں: رہے دونوں مردار تو وہ مچھلی اور ٹڈی ہے، اور رہے دونوں خون: تو وہ جگر (کلیجی) اور تلی ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6738، ومصباح الزجاجة: 1141)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/97) (صحیح) (سند میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم ضعیف ہے، سلیمان بن بلال نے ان کی متابعت کی ہے لیکن عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے، اور وہ حکما مرفوع ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1118)

وضاحت: ۱؎: یہ دونوں بھی خون ہیں گو جمے ہوئے سہی۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / تقدم:3218

Share this: