احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: بَابُ: مَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ مِنَ الأَمْوَالِ
باب: جن چیزوں میں زکاۃ واجب ہے ان کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1793
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابو اسامة ، حدثني الوليد بن كثير ، عن محمد بن عبد الرحمن بن ابي صعصعة ، عن يحيى بن عمارة ، وعباد بن تميم ، عن ابي سعيد الخدري ، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا صدقة فيما دون خمسة اوساق من التمر، ولا فيما دون خمس اواق، ولا فيما دون خمس من الإبل ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: پانچ وسق سے کم کھجور میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 4 (1405)، 32 (1447)، 42 (1447)، 56 (1484)، صحیح مسلم/الزکاة 1 (979)، سنن ابی داود/الزکاة 1 (1558)، سنن الترمذی/الزکاة 7 (626، 627)، سنن النسائی/الزکاة 5 (2475)، 18 (2478)، 21 (2485)، 24 (2486، 2489)، موطا امام مالک/الزکاة 1 (2)، (تحفة الأشراف: 4402)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/6، 30، 45، 59، 60، 43)، سنن الدارمی/الزکاة 11 (1673، 1674) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: