احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: مَا جَاءَ فِي تَعْجِيلِ الإِفْطَارِ
باب: افطار کرنے میں جلدی کرنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1697
حدثنا هشام بن عمار ، ومحمد بن الصباح ، قالا: حدثنا عبد العزيز بن ابي حازم ، عن ابيه ، عن سهل بن سعد ، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"لا يزال الناس بخير ما عجلوا الإفطار".
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے، ہمیشہ خیر میں رہیں گے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصوم 9 (1098)، (تحفة الأشراف: 4722)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم 45 (1957)، سنن الترمذی/الصوم 13 (699)، موطا امام مالک/الصیام 3 (6)، سنن الدارمی/الصوم 11 (1741) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی سورج ڈوبنے کے بعد روزہ کھولنے میں دیر نہ کریں گے تو ہمیشہ خیر میں رہیں گے، یہ مطلب نہیں ہے کہ وقت سے پہلے ہی روزہ کھول دیں۔

Share this: