احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا
باب: اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنانے والے کی فضیلت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 735
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا يونس بن محمد ، حدثنا ليث بن سعد . ح وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا داود بن عبد الله الجعفري ، عن عبد العزيز بن محمد جميعا، عن يزيد بن عبد الله بن اسامة بن الهاد ، عن الوليد بن ابي الوليد ، عن عثمان بن عبد الله بن سراقة العدوي ، عن عمر بن الخطاب ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من بنى مسجدا يذكر فيه اسم الله، بنى الله له بيتا في الجنة".
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10604، ومصباح الزجاجة: 274)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/20، 53) (صحیح) (عثمان بن عبداللہ بن سراقہ کا سماع عمر رضی اللہ عنہ سے نہیں ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عثمان بن عبدالله عن عمر مرسل (تهذيب الكمال:429/12)

Share this: