احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

10: بَابُ: مَنْ ضَحَّى بِشَاةٍ عَنْ أَهْلِهِ
باب: سارے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3147
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم ، حدثنا ابن ابي فديك ، حدثني الضحاك بن عثمان ، عن عمارة بن عبد الله بن صياد ، عن عطاء بن يسار ، قال: سالت ابا ايوب الانصاري : كيف كانت الضحايا فيكم على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟، قال:"كان الرجل في عهد النبي صلى الله عليه وسلم يضحي بالشاة عنه، وعن اهل بيته، فياكلون ويطعمون ثم تباهى الناس فصار كما ترى".
عطا بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آپ لوگوں کی قربانیاں کیسی ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آدمی اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کرتا تھا تو اسے سارے گھر والے کھاتے اور لوگوں کو کھلاتے، پھر لوگ فخر و مباہات کرنے لگے، تو معاملہ ایسا ہو گیا جو تم دیکھ رہے ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأضاحي 10 (1505)، (تحفة الأشراف: 3481) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: