احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

138: . بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَنْ أَحْدَثَ فِي الصَّلاَةِ كَيْفَ يَنْصَرِفُ
باب: جس کو نماز میں حدث ہو جائے تو وہ مسجد سے کس حالت میں باہر جائے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1222
حدثنا عمر بن شبة بن عبيدة بن زيد ، حدثنا عمر بن علي المقدمي ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"إذا صلى احدكم فاحدث، فليمسك على انفه، ثم لينصرف".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی شخص کو نماز میں حدث ہو جائے، تو اپنی ناک پکڑ لے اور چلا جائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17129، ومصباح الزجاجة: 429)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 236 (1114) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: 32، صحیح ابی داود: 1020، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2976)

وضاحت: ۱؎: وضو کرنے کے لئے ناک پکڑنے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ اس سے لوگ سمجھیں کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی ہے، کیونکہ شرم کی بات ہے (ہوا خارج ہو جانے کی بات) کو چھپانا ہی بہتر ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1222M
حدثنا حرملة بن يحيى ، حدثنا عبد الله بن وهب ، حدثنا عمر بن قيس ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم نحوه.
اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی جیسی حدیث مرفوعاً آئی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17129، ومصباح الز جاجة: 429/أ) (صحیح) (اس کی سند میں عمر بن قیس ضعیف راوی ہیں، لیکن سابقہ متابعت سے تقویت پاکر صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: