احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: الرُّؤْيَا ثَلاَثٌ
باب: خواب کی تین قسمیں ہیں۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3906
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا هوذة بن خليفة , حدثنا عوف , عن محمد بن سيرين , عن ابي هريرة , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"الرؤيا ثلاث: فبشرى من الله , وحديث النفس , وتخويف من الشيطان , فإن راى احدكم رؤيا تعجبه فليقص إن شاء , وإن راى شيئا يكرهه فلا يقصها على احد وليقم يصلي".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خواب تین طرح کا ہوتا ہے: ایک اللہ کی طرف سے خوشخبری، دوسرے خیالی باتیں، تیسرے شیطان کا ڈرانا، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے اچھا لگے تو اگر چاہے تو لوگوں سے بیان کر دے، اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اس کو کسی سے بیان نہ کرے، اور کھڑ ے ہو کر نماز پڑھے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14493، ومصباح الزجاجة: 1366)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الرؤیا 1 (2270)، سنن الدارمی/الرؤیا 6 (2189) (صحیح) (سند میں ہوذہ بن خلیفہ صدوق راوی ہے، نیز حدیث کے طرق اور شواہد ہیں)

وضاحت: ۱؎: یعنی ایسے خواب کو نہیں بیان کرنا چاہیے جو شیطانی تخویفات اور نفسیاتی تلبیسات ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله فإذا رأى

Share this: