احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: الْجُبَارِ
باب: جن چیزوں میں نہ دیت ہے نہ قصاص ان کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2673
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان ، عن الزهري ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"العجماء جرحها جبار، والمعدن جبار، والبئر جبار".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےزبان (جانور) کا زخم بے قیمت اور بیکار ہے، کان اور کنویں میں گر کر مر جائے تو وہ بھی بیکار ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة 66 (1499)، المساقاة 3 (2355)، الدیات 28 (6912)، 29 (6913)، صحیح مسلم/الحدود 11 (1710)، سنن ابی داود/الخراج 40 (3085)، سنن الترمذی/الأحکام 37 (1377)، سنن النسائی/الزکاة 28 (2497)، (تحفة الأشراف: 1514713128)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العقول 18 (12)، مسند احمد (2/228، 9 22، 254، 274، 285، 319، 382، 386، 406، 411، 414، 454، 456، 467، 475، 482، 492، 495، 499، 501، 507)، سنن الدارمی/الزکاة 30 (1710) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی جانور، کان اور کنواں کے مالک سے دیت نہیں لی جائے گی، یہ جب ہے کہ کوئی اپنی زمین میں کنواں کھودے یا مباح زمین میں راستہ میں کنواں کھودے اور کوئی اس میں گر پڑے یا دوسرے کی زمین میں کھودے تو کھودنے والا پکڑا جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: