احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: الْجُبَارِ
باب: جن چیزوں میں نہ دیت ہے نہ قصاص ان کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2675
حدثنا عبد ربه بن خالد النميري ، حدثنا فضيل بن سليمان ، حدثني موسى بن عقبة ، حدثني إسحاق بن يحيى بن الوليد ، عن عبادة بن الصامت ، قال:"قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان المعدن جبار، والبئر جبار، والعجماء جرحها جبار"، والعجماء: البهيمة من الانعام وغيرها، والجبار: هو الهدر الذي لا يغرم.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: کان بیکار ہے اور کنواں بیکار و رائیگاں ہے، اور «عجماء» چوپائے وغیرہ حیوانات کو کہتے ہیں، اور «جبار» ایسے نقصان کو کہتے ہیں جس میں جرمانہ اور تاوان نہیں ہوتا، کنواں بیکار و رائیگاں ہے، اور بےزبان (جانور) کا زخم بیکار و رائیگاں ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 5063، ومصباح الزجاجة: 945)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/326، 327) (صحیح) (سند میں اسحاق بن یحییٰ اور عبادہ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن سابقہ شاہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)

وضاحت: ۱؎: یعنی اس میں تاوان اور جرمانہ نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

Share this: