احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ
باب: خضاب میں زرد رنگ کے استعمال کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3626
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو اسامة , عن عبيد الله بن عمر , عن سعيد بن ابي سعيد , ان عبيد بن جريج , سال ابن عمر , قال: رايتك تصفر لحيتك بالورس , فقال ابن عمر: اما تصفيري لحيتي , فإني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم"يصفر لحيته".
عبید بن جریج سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: میں آپ کو اپنی داڑھی ورس سے زرد (پیلی) کرتے دیکھتا ہوں؟، ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں اس لیے زرد (پیلی) کرتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی داڑھی زرد (پیلی) کرتے دیکھا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ الوضوء 30 (166)، اللباس 37 (5851)، صحیح مسلم/الحج 5 (1187)، سنن ابی داود/المناسک 21 (1772)، اللباس 18 (4064)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 11 (5245)، (تحفة الأشراف: 7316) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: