احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: بَابُ: الْمَرِيضِ يَشْتَهِي الشَّيْءَ
باب: مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3440
حدثنا الحسن بن علي الخلال , حدثنا صفوان بن هبيرة , حدثنا ابو مكين , عن عكرمة , عن ابن عباس , ان النبي صلى الله عليه وسلم عاد رجلا , فقال له:"ما تشتهي ؟", فقال: اشتهي خبز بر , فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"من كان عنده خبز بر , فليبعث إلى اخيه", ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إذا اشتهى مريض احدكم شيئا فليطعمه".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی، اور اس سے پوچھا: تمہارا کیا کھانے کا جی چاہتا ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ گیہوں کی روٹی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس کے پاس گیہوں کی روٹی ہو، وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مریض کسی چیز کی خواہش کرے تو وہ اسے کھلائے۔

تخریج دارالدعوہ: أنظر حدیث رقم: 1439، (تحفة الأشراف: 6224، ومصباح الزجاجة: 1192) (ضعیف) (سند میں صفوان بن ھبیرہ لین الحدیث راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / تقدم:1439

Share this: