احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: بَيْعِ الْخِيَارِ
باب: اختیاری خریداری کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2184
حدثنا حرملة بن يحيى ، واحمد بن عيسى ، المصريان قالا: حدثنا عبد الله بن وهب ، اخبرني ابن جريج ، عن ابي الزبير ، عن جابر بن عبد الله ، قال: اشترى رسول الله صلى الله عليه وسلم من رجل من الاعراب حمل خبط، فلما وجب البيع، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اختر"، فقال الاعرابي: عمرك الله بيعا.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی (دیہاتی) سے ایک بوجھ چارا خریدا، پھر جب بیع مکمل ہو گئی، تو آپ نے اس سے فرمایا: تجھ کو اختیار ہے (بیع کو باقی رکھ یا منسوخ کر دے) تو دیہاتی نے کہا: اللہ آپ کی عمردراز کرے میں بیع کو باقی رکھتا ہوں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/البیوع 27 (1249)، (تحفة الأشراف: 2834) (حسن)

وضاحت: ۱؎: ایسی صورت میں جب طرفین بیع کو اختیار کر لیں تو خیار مجلس باقی نہ رہے گا، جیسے اوپر کی حدیث میں گزرا۔

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 1249

Share this: