احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: النِّيَّةِ
باب: نیت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4229
حدثنا احمد بن سنان , ومحمد بن يحيى , قالا: حدثنا يزيد بن هارون , عن شريك , عن ليث , عن طاوس , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إنما يبعث الناس على نياتهم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ اپنی نیت کے مطابق اٹھائے جائیں گے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13533، ومصباح الزجاجة: 1512)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/392) (صحیح) (سند میں لیث بن أبی سلیم ضعیف ہیں، لیکن جابر رضی اللہ عنہ کی آنے والی حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)

وضاحت: ۱؎: اگرچہ بری اور فاسق جماعت کے ساتھ اس پر بھی دنیا کا عذاب آ جائے لیکن آخرت میں ہر شخص اپنی نیت پر اٹھے گا جیسے اوپر ایک طویل حدیث میں گزرا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: