احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: النُّزُولِ بِمِنًى
باب: منیٰ میں قیام کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3006
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا وكيع ، عن إسرائيل ، عن إبراهيم بن مهاجر ، عن يوسف بن ماهك ، عن امه ، عن عائشة ، قالت: قلت: يا رسول الله، الا نبني لك بمنى بيتا ؟، قال:"لا منى مناخ من سبق".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے لیے منیٰ میں گھر نہ بنا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، منیٰ اس کی جائے قیام ہے جو پہلے پہنچ جائے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/المناسک 89 (2019)، سنن الترمذی/الحج 51 (881)، (تحفة الأشراف: 17963)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/187ٕ 206)، سنن الدارمی/المناسک 87 (1980) (ضعیف) (ام یوسف مسیکہ مجہول العین ہیں، نیز ملاحظہ ہو: ضعیف أبی داود: 345)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: