احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: بَابُ: التَّغْلِيظِ فِي قَتْلِ مُسْلِمٍ ظُلْمًا
باب: مسلمان کو ناحق قتل کرنے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2619
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا الوليد بن مسلم ، حدثنا مروان بن جناح ، عن ابي الجهم الجوزجاني ، عن البراء بن عازب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لزوال الدنيا اهون على الله من قتل مؤمن بغير حق".
براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی مومن کا ناحق قتل ساری دنیا کے زوال اور تباہی سے کہیں بڑھ کر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1767، ومصباح الزجاجة: 928) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: