احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

127: . بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْحَائِضِ تَرَى بَعْدَ الطُّهْرِ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ
باب: حیض سے پاک ہونے کے بعد حائضہ زرد اور خاکی رطوبت دیکھے تو کیا کرے؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 646
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن شيبان النحوي ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن ابي سلمة ، عن ام بكر ، انها اخبرت، ان عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في المراة ترى ما يريبها بعد الطهر، قال:"إنما هي عرق او عروق"، قال محمد بن يحيى: يريد بعد الطهر بعد الغسل.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے بارے میں جو پاکی کے بعد ایسی چیز دیکھے جو اسے شبہ میں مبتلا کرے، فرمایا: وہ تو رگوں سے خارج ہونے والا مادہ ہے (نہ کہ حیض)۔ محمد بن یحییٰ کہتے ہیں: پاکی کے بعد سے مراد غسل کے بعد ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ (تحفة الأشراف: 17976، ومصباح الزجاجة: 243)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 111 (293)، مسند احمد (6/71، 160، 215، 279) (صحیح) (سند میں ام بکر مجہول ہیں، لیکن متابعت و شواہد کی وجہ سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 303- 304)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 293

Share this: