احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الدُّعَاءِ بِالْعَفْوِ وَالْعَافِيَةِ
باب: عفو اور عافیت کی دعا کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3848
حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم الدمشقي , حدثنا ابن ابي فديك اخبرني سلمة بن وردان , عن انس بن مالك , قال: اتى النبي صلى الله عليه وسلم رجل , فقال: يا رسول الله , اي الدعاء افضل ؟ قال:"سل ربك العفو والعافية في الدنيا والآخرة", ثم اتاه في اليوم الثاني , فقال: يا رسول الله , اي الدعاء افضل ؟ قال:"سل ربك العفو والعافية في الدنيا والآخرة", ثم اتاه في اليوم الثالث , فقال: يا نبي الله , اي الدعاء افضل ؟ قال:"سل ربك العفو والعافية في الدنيا والآخرة , فإذا اعطيت العفو والعافية في الدنيا والآخرة , فقد افلحت".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ سے دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت کا سوال کیا کرو، پھر وہ شخص دوسرے دن حاضر خدمت ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عفو اور عافیت کا سوال کیا کرو، پھر وہ تیسرے دن بھی حاضر خدمت ہوا، اور عرض کیا: اللہ کے نبی! کون سی دعا سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عفو و عافیت کا سوال کیا کرو، کیونکہ جب تمہیں دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت عطا ہو گئی تو تم کامیاب ہو گئے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 85 (3512)، (تحفة الأشراف: 869)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/127) (ضعیف) (سند میں سلمہ بن وردان ضعیف راوی ہیں)

وضاحت: ۱؎: بیشک عافیت میں عام بلاؤں، بیماریوں اور تکالیف سے حفاظت ہو گی، اور معافی میں گناہوں کی بخشش، اب اور کیا چاہتے ہو، یہ دو لفظ ہزاروں لفظوں کو شامل ہیں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 3512

Share this: