احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

19: بَابُ: إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ
باب: جب کسی قوم کا معزز شخص آئے تو اس کی عزت و تکریم کرو۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3712
حدثنا محمد بن الصباح , انبانا سعيد بن مسلمة , عن ابن عجلان , عن نافع , عن ابن عمر , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا اتاكم كريم قوم , فاكرموه".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز آدمی آئے تو تم اس کا احترام کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8440، ومصباح الزجاجة: 1295) (حسن) (سند میں سعید بن مسلمہ ضعیف راوی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1205)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: