احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
42: بَابُ: ثَوْابِ مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَيْرَ
باب: لوگوں کو خیر و بھلائی سکھانے والے کا ثواب۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 239
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا حفص بن عمر ، عن عثمان بن عطاء ، عن ابيه ، عن ابي الدرداء ، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إنه ليستغفر للعالم من في السماوات ومن في الارض، حتى الحيتان في البحر ".
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: عالم کے لیے آسمان و زمین کی تمام مخلوق مغفرت طلب کرتی ہے، یہاں تک کہ سمندر میں مچھلیاں بھی ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10952)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/ المقدمة 32 (355) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عالم باعمل کی بڑی فضیلت ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عثمان بن عطاء الخراساني : ضعيف و حفص بن عمر الشامي البزاز مجھول (تق:1425،4502) قال الدارقطني في عثمان بن عطاء الخراساني : ” هو ضعيف الحديث جدًا “ (163/3 ، 164)

Share this: