احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

سنن ابن ماجه
25: بَابُ: فَضْلِ سَلْمَانَ وَأَبِي ذَرٍّ وَالْمِقْدَادِ
باب: سلمان، ابوذر اور مقداد رضی اللہ عنہم کے مناقب و فضائل۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 149
حدثنا إسماعيل بن موسى ، وسويد بن سعيد ، قالا: حدثنا شريك ، عن ابي ربيعة الإيادي ، عن ابن بريدة ، عن ابيه ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله امرني بحب اربعة، واخبرني انه يحبهم "، قيل يا رسول الله من هم ؟ قال: " علي منهم "، يقول ذلك ثلاثا: " وابو ذر، وسلمان، والمقداد ".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے مجھے چار افراد سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے، اور مجھے بتایا ہے کہ وہ بھی ان سے محبت رکھتا ہے، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی انہیں لوگوں میں سے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا)، اور ابوذر، سلمان اور مقداد ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/المنا قب 21 (3718)، (تحفة الأشراف: 2008)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/351، 356) (ضعیف) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1549)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: