احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

133: بَابُ: الْحَائِضِ تَخْتَضِبُ
باب: حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 656
حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا حجاج ، حدثنا يزيد بن إبراهيم ، حدثنا ايوب ، عن معاذة ، ان امراة سالت عائشة ، قالت: تختضب الحائض ؟ فقالت:"قد كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم ونحن نختضب فلم يكن ينهانا عنه".
معاذہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مہندی لگاتے تھے، لیکن آپ ہمیں منع نہ فرماتے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17972، ومصباح الزجاجة: 246) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: