احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

132: . بَابُ: إِذَا حَاضَتِ الْجَارِيَةُ لَمْ تُصَلِّ إِلاَّ بِخِمَارٍ
باب: بالغ لڑکی دوپٹہ کے بغیر نماز نہ پڑھے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 654
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، قالا: حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن عبد الكريم ، عن عمرو بن سعيد ، عن عائشة : ان النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها فاختبات مولاة لها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"حاضت ؟ فقالت: نعم،"فشق لها من عمامته، فقال: اختمري بهذا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے تو ان کی لونڈی چھپ گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا یہ بالغ ہو گئی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمامہ سے ٹکڑا پھاڑ کر دیا اور فرمایا: اس کو اوڑھنی بنا لو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17417، ومصباح الزجاجة: 245) (ضعیف) (سند میں عبد الکریم بن ابی المخارق ضعیف راوی ہے، اس لئے یہ حدیث ضعیف ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عبدالكريم بن أبى المخارق : ضعيف (تقدم:308)

Share this: