احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: زَكَاةِ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ
باب: سونے اور چاندی کی زکاۃ کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1790
حدثنا علي بن محمد ، حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي إسحاق ، عن الحارث ، عن علي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إني قد عفوت لكم عن صدقة الخيل والرقيق، ولكن هاتوا ربع العشور من كل اربعين درهما درهما ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کر دی ہے، لیکن نقد پیسوں میں سے چالیسواں حصہ دو، ہر چالیس درہم میں ایک درہم کے حساب سے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الزکاة 4 (1572)، (تحفة الأشراف: 10039)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الزکاة 3 (620)، سنن النسائی/الزکاة 18 (2479)، مسند احمد (1/121، 132، 146)، سنن الدارمی/الزکاة 7 (1669) (صحیح) (شواہد کی بناء پر صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 5/295)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / د 1574 ، ت 620

Share this: