احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الْكَيِّ
باب: آگ یا لوہا سے بدن داغنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3489
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا إسماعيل بن علية , عن ليث , عن مجاهد , عن عقار بن المغيرة , عن ابيه , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"من اكتوى او استرقى , فقد برئ من التوكل".
مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے (آگ یا لوہا سے بدن) داغنے یا منتر (جھاڑ پھونک) سے علاج کیا، وہ توکل سے بری ہو گیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطب 14 (2055)، (تحفة الأشراف: 11518)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/249، 251، 253) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: وہ دم (جھاڑ پھونک) ممنوع ہے جس میں شرکیہ الفاظ یا ایسے الفاظ ہوں جو معنی و مفہوم کے لحاظ سے واضح نہ ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: