احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنِ الْبِنَاءِ عَلَى الْقُبُورِ وَتَجْصِيصِهَا وَالْكِتَابَةِ عَلَيْهَا
باب: قبروں پر عمارت بنانے، ان کو پختہ کرنے اور ان پر کتبہ لگانے کی ممانعت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1562
حدثنا ازهر بن مروان ، ومحمد بن زياد ، قالا: حدثنا عبد الوارث ، عن ايوب ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال:"نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن تقصيص القبور".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو پختہ بنانے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجنائز32 (970)، سنن ابی داود/الجنائز 76 (3225)، سنن الترمذی/الجنائز 58 (1052)، سنن النسائی/الجنائز 96 (2029)، (تحفة الأشراف: 2668)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/295، 332، 399) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: قبروں کے پختہ بنانے میں ایک تو فضول خرچی ہے اس سے مردے کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا دوسرے اس میں مرنے والوں کی ایسی تعظیم ہے جو انسان کو شرک کی طرف لے جاتی ہے اس لئے اس سے منع کیا گیا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: