احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

16: بَابُ: الضَّبِّ
باب: ضب (صحرائے نجد میں پائے جانے والے گوہ) کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3238
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن فضيل ، عن حصين ، عن زيد بن وهب ، عن ثابت بن يزيد الانصاري ، قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم فاصاب الناس ضبابا، فاشتووها فاكلوا منها، فاصبت منها ضبا فشويته، ثم اتيت به النبي صلى الله عليه وسلم، فاخذ جريدة فجعل يعد بها اصابعه، فقال:"إن امة من بني إسرائيل مسخت دواب في الارض، وإني لا ادري لعلها هي"، فقلت: إن الناس قد اشتووها فاكلوها، فلم ياكل ولم ينه.
ثابت بن یزید انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگوں نے ضب (گوہ) پکڑے اور انہیں بھونا، اور اس میں سے کھایا، میں نے بھی ایک گوہ پکڑی اور اسے بھون کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی لی، اور اس کے ذریعہ اس کی انگلیاں شمار کرنے لگے اور فرمایا: بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ ہو کر زمین میں کا ایک جانور بن گیا، اور میں نہیں جانتا شاید وہ یہی ہو، میں نے عرض کیا: لوگ اسے بھون کر کھا بھی گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو اسے کھایا اور نہ ہی (اس کے کھانے سے) منع کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأطعمة 28 (3795)، سنن النسائی/الصید والذبائح 26 (4325)، (تحفة الأشراف: 2069)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/220)، سنن الدارمی/الصید 8 (2059) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: