احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: افْتِرَاقِ الأُمَمِ
باب: امتوں کا انتشار اور ان کا فرقوں میں بٹ جانا۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3991
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا محمد بن بشر , حدثنا محمد بن عمرو , عن ابي سلمة , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"تفرقت اليهود على إحدى وسبعين فرقة , وتفترق امتي على ثلاث وسبعين فرقة".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہود اکہتر فرقوں میں بٹ گئے، اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15099)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/السنة 1 (4596)، سنن الترمذی/الإیمان 18 (2640)، مسند احمد (2/332) (حسن صحیح) (یہ سند حسن ہے، لیکن شواہد سے یہ صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: