احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: بَابُ: مَنْ طَبَخَ فَلْيُكْثِرْ مَاءَهُ
باب: سالن پکاتے وقت شوربا میں پانی زیادہ کر دینے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3362
حدثنا محمد بن بشار , حدثنا عثمان بن عمر , حدثنا ابو عامر الخزاز , عن ابي عمران الجوني , عن عبد الله بن الصامت , عن ابي ذر , عن النبي صلى الله عليه وسلم , قال:"إذا عملت مرقة , فاكثر ماءها واغترف لجيرانك منها".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سالن پکاؤ تو اس میں شوربا بڑھا لو، اور اس میں سے ایک ایک چمچہ پڑوسیوں کو بھجوا دو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البر 42 (2625)، سنن الترمذی/الأطعمة 30 (1833)، (تحفة الأشراف: 11951)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/161، 171)، سنن الدارمی/الأطعمة 37 (2124) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: