احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: مَنْ سَأَلَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى
باب: مالدار ہوتے ہوئے (بلا ضرورت) مانگنے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1838
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا محمد بن فضيل ، عن عمارة بن القعقاع ، عن ابي زرعة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من سال الناس اموالهم تكثرا، فإنما يسال جمر جهنم، فليستقل منه، او ليكثر".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے لوگوں سے مال بڑھانے کے لیے مانگا، تو وہ جہنم کے انگارے مانگتا ہے، چاہے اب وہ زیادہ مانگے یا کم مانگے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 35 (1041)، (تحفة الأشراف: 14910)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/331) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: