احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: بَابُ: مَا لِلرَّجُلِ مِنْ مَالِ وَلَدِهِ
باب: اولاد کے مال میں والدین کے حق کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2290
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا ابن ابي زائدة ، عن الاعمش ، عن عمارة بن عمير ، عن عمته ، عن عائشة ، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن اطيب ما اكلتم من كسبكم وإن اولادكم من كسبكم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے کھانوں میں سب سے پاکیزہ کھانا وہ ہے جو تمہارے ہاتھ کی کمائی کا ہو، اور تمہاری اولاد بھی تمہاری ایک قسم کی کمائی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 79 (3528)، سنن الترمذی/الأحکام 22 (1358)، سنن النسائی/البیوع 1 (4454)، (تحفة الأشراف: 17992)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 32، 127، 162، 193، 220)، سنن الدارمی/البیوع 6 (2579) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: