احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

68: بَابُ: النَّهْيِ أَنْ يُصِيبَ مِنْهَا شَيْئًا إِلاَّ بِإِذْنِ صَاحِبِهَا
باب: مالک کی اجازت کے بغیر کسی کے ریوڑ یا باغ سے کچھ لینا منع ہے۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2302
حدثنا محمد بن رمح ، قال: انبانا الليث بن سعد ، عن نافع ، عن عبد الله بن عمر ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قام، فقال:"لا يحتلبن احدكم ماشية رجل بغير إذنه ايحب احدكم ان تؤتى مشربته، فيكسر باب: خزانته، فينتثل طعامه، فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم اطعماتهم، فلا يحتلبن احدكم ماشية امرئ بغير إذنه".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: کوئی کسی کے جانور کا دودھ بغیر اس کی اجازت کے نہ دوہے، کیا کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کے بالاخانہ میں کوئی جائے، اور اس کے غلہ کی کوٹھری کا دروازہ توڑ کر غلہ نکال لے جائے؟ ایسے ہی ان کے جانوروں کے تھن ان کے غلہ کی کوٹھریاں ہیں، تو کوئی کسی کے جانور کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/اللقطة 2 (1726)، (تحفة الأشراف: 8300)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللقطة 48 (2435)، سنن ابی داود/الجہاد 95 (2623)، موطا امام مالک/الإستئذان 6 (17) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: