احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: بَابُ: مَا جَاءَ فِي صِيَامِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ
باب: داود علیہ السلام کے روزے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 1712
حدثنا ابو إسحاق الشافعي إبراهيم بن محمد بن العباس ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عمرو بن دينار ، قال: سمعت عمرو بن اوس ، قال: سمعت عبد الله بن عمرو ، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"احب الصيام إلى الله صيام داود، فإنه كان يصوم يوما ويفطر يوما، واحب الصلاة إلى الله عز وجل صلاة داود، كان ينام نصف الليل، ويصلي ثلثه، وينام سدسه".
عمرو بن اوس کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ روزہ داود علیہ السلام کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن نہیں رکھتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نماز داود علیہ السلام کی نماز ہے، آپ آدھی رات سوتے تھے، پھر تہائی رات تک نماز پڑھتے تھے، پھر رات کے چھٹے حصہ میں سو رہتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/التہجد 7 (1131)، أحادیث الأنبیاء 38 (3420)، صحیح مسلم/الصیام 35 (1159)، سنن ابی داود/الصیام 67 (2448)، سنن النسائی/قیام اللیل 13 (1631)، الصیام 40 (2346)، (تحفة الأشراف: 8897)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم 57 (770)، سنن الدارمی/الصوم 42 (1793) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: