احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

175: باب فِي قَتْلِ الْحَيَّاتِ
باب: سانپوں کو مارنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5248
حدثنا إسحاق بن إسماعيل , حدثنا سفيان , عن ابن عجلان , عن ابيه , عن ابي هريرة , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما سالمناهن منذ حاربناهن , ومن ترك شيئا منهن خيفة , فليس منا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب سے ہماری سانپوں سے لڑائی شروع ہوئی ہے ہم نے کبھی ان سے صلح نہیں کی (سانپ ہمیشہ سے انسان کا دشمن رہا ہے، اس کا پالنا اور پوسنا کبھی درست نہیں) جو شخص کسی بھی سانپ کو ڈر کر مارنے سے چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 14142)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/247، 432، 520) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: