احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

180: باب النَّهْىِ عَنِ الْكَلاَمِ، فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں بات چیت منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 949
حدثنا محمد بن عيسى، حدثنا هشيم، اخبرنا إسماعيل بن ابي خالد، عن الحارث بن شبيل، عن ابي عمرو الشيباني، عن زيد بن ارقم، قال: كان احدنا يكلم الرجل إلى جنبه في الصلاة، فنزلت: وقوموا لله قانتين سورة البقرة آية 238"فامرنا بالسكوت ونهينا عن الكلام".
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم میں سے جو چاہتا نماز میں اپنے بغل والے سے باتیں کرتا تھا تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی «وقوموا لله قانتين» اللہ کے لیے چپ چاپ کھڑے رہو (سورۃ البقرہ: ۲۳۸) تو ہمیں نماز میں خاموش رہنے کا حکم دیا گیا اور بات کرنے سے روک دیا گیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العمل في الصلاة 2 (1200)، وتفسیر البقرة 42 (4534)، صحیح مسلم/المساجد 7 (539)، سنن الترمذی/الصلاة 185 (405)، وتفسیر البقرة (2986)، سنن النسائی/السھو 20 (1220)، (تحفة الأشراف: 3661)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/368) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: