احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

232: باب رَفْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ
باب: خطبہ میں امام کا منبر پر دونوں ہاتھ اٹھانا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1104
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زائدة، عن حصين بن عبد الرحمن، قال: راى عمارة بن رويبة بشر بن مروان وهو يدعو في يوم جمعة، فقال عمارة: قبح الله هاتين اليدين. قال زائدة: قال حصين: حدثني عمارة، قال: لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم"وهو على المنبر ما يزيد على هذه يعني السبابة التي تلي الإبهام".
حصین بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن (منبر پر دونوں ہاتھ اٹھا کر) دعا مانگتے ہوئے دیکھا تو عمارہ نے کہا: اللہ ان دونوں ہاتھوں کو برباد کرے۔ زائدہ کہتے ہیں کہ حصین نے کہا: مجھ سے عمارہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا ہے، آپ اس سے (یعنی شہادت کی انگلی کے ذریعہ اشارہ کرنے سے (جو انگوٹھے کے قریب ہوتی ہے) زیادہ کچھ نہ کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 13 (874)، سنن الترمذی/الصلاة 254 (الجمعة 19) (515)، سنن النسائی/الجمعة 29 (1413)، (تحفة الأشراف: 10377)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/135، 136، 261)، سنن الدارمی/الصلاة 201 (1601) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: