احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب فِي السَّارِقِ تُعَلَّقُ يَدُهُ فِي عُنُقِهِ
باب: چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کے گلے میں لٹکانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4411
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا عمر بن علي، حدثنا الحجاج، عن مكحول، عن عبد الرحمن بن محيريز، قال: سالنا فضالة بن عبيد عن تعليق اليد في العنق للسارق امن السنة هو ؟ قال:"اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بسارق فقطعت يده ثم امر بها فعلقت في عنقه".
عبدالرحمٰن بن محیریز کہتے ہیں کہ میں نے فضالہ بن عبید سے چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کے گلے میں لٹکانے کے متعلق پوچھا کہ کیا یہ مسنون ہے؟ تو آپ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا پھر آپ نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے اس کے گلے میں لٹکا دیا گیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الحدود 17 (1447)، سنن النسائی/قطع السارق 15 (4985)، سنن ابن ماجہ/الحدود 23 (2587)، (تحفة الأشراف: 11029)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/19) (ضعیف) (سند میں حجاج بن ارطاة ضعیف اور عبدالرحمن بن محیریز مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 1447،ن 4985،جه 2587 ¤ حجاج بن أرطاة مدلس (تقدم:1820) وعنعن وقال النسائي : الحجاج بن أرطاة ضعيف ولا يحتج به “ ۔

Share this: