احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب بَيْعِ الْمَمْلُوكِ إِذَا سَرَقَ
باب: غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4412
حدثنا موسى يعني ابن إسماعيل، حدثنا ابو عوانة، عن عمر بن ابي سلمة، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا سرق المملوك فبعه ولو بنش".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام چوری کرے تو اسے بیچ ڈالو اگرچہ ایک نش ۱؎ میں ہو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/قطع السارق 13 (4983)، سنن ابن ماجہ/الحدود 25 (2589)، (تحفة الأشراف: 14979) (ضعیف)

وضاحت: ۱؎: نش کہتے ہیں نصف کو یعنی نصف اوقیہ میں یا جو غلام کی قیمت ہو اس کے نصف میں۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: