احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

2: باب مَتَى يُقْصِرُ الْمُسَافِرُ
باب: مسافر قصر کب کرے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1201
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن يحيى بن يزيد الهنائي، قال: سالت انس بن مالك عن قصر الصلاة،فقال انس:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا خرج مسيرة ثلاثة اميال او ثلاثة فراسخ، شعبة شك، يصلي ركعتين".
یحییٰ بن یزید ہنائی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز قصر کرنے کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تین میل یا تین فرسخ (یہ شک شعبہ کو ہوا ہے) کی مسافت پر نکلتے تو دو رکعت پڑھتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 1 (691)، (تحفة الأشراف: 1671)، وقد أخرجہ: حم(3/ 129) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: قصر کے لئے مسافت کی تحدید میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی صریح قول نہیں ہے، فعلی احادیث میں سب سے صحیح یہی حدیث ہے، اس کے مطابق (اکثر مسافت تین فرسخ کے مطابق) نو میل کی مسافت سے قصر کی جا سکتی ہے، جو کیلو میٹر کے حساب سے ساڑھے چودہ کیلو میٹر ہوتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: