احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

178: باب فِي قَتْلِ الضِّفْدَعِ
باب: مینڈک مارنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5269
حدثنا محمد بن كثير , اخبرنا سفيان , عن ابن ابي ذئب , عن سعيد بن خالد , عن سعيد بن المسيب , عن عبد الرحمن بن عثمان ,"ان طبيبا سال النبي صلى الله عليه وسلم عن ضفدع يجعلها في دواء , فنهاه النبي صلى الله عليه وسلم عن قتلها".
عبدالرحمٰن بن عثمان سے روایت ہے کہ ایک طبیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مینڈک کو دوا میں استعمال کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے سے منع فرمایا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: (3871)، (تحفة الأشراف: 9706) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: