احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

180: باب مَا جَاءَ فِي الْخِتَانِ
باب: ختنہ کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5271
حدثنا سليمان بن عبد الرحمن الدمشقي , وعبد الوهاب بن عبد الرحيم الاشجعي , قالا: حدثنا مروان , حدثنا محمد بن حسان , قال عبد الوهاب الكوفي , عن عبد الملك بن عمير , عن ام عطية الانصارية , ان امراة كانت تختن بالمدينة , فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم:"لا تنهكي , فإن ذلك احظى للمراة واحب إلى البعل", قال ابو داود: روي عن عبيد الله بن عمرو , عن عبد الملك بمعناه وإسناده , قال ابو داود: ليس هو بالقوي , وقد روي مرسلا , قال ابو داود: ومحمد بن حسان مجهول وهذا الحديث ضعيف.
ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مدینہ میں ایک عورت عورتوں کا ختنہ کیا کرتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: نیچا کر ختنہ مت کرو بہت نیچے سے مت کاٹو کیونکہ یہ عورت کے لیے زیادہ لطف و لذت کی چیز ہے اور شوہر کے لیے زیادہ پسندیدہ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ عبیداللہ بن عمرو سے مروی ہے انہوں نے عبدالملک سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے، وہ مرسلاً بھی روایت کی گئی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: محمد بن حسان مجہول ہیں اور یہ حدیث ضعیف ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18093) (صحیح) (متابعات و شواہد سے تقویت پا کر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں محمد بن حسان مجہول راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
ضعيف ¤ محمد بن حسان شيخ لمروان بن معاوية : مجهول ، وقيل هو ابن سعيد المصلوب (تق:5810) المصلوب : كذاب وضاع ، وللحديث شواهد ضعيفة عند البيهقي (324/8) وغيره وأخرج البخاري فى الأدب المفرد (1247) بسند حسن : إن بنات أخي عائشة ختن إلخ ۔ وهذا لا يشهد له ۔

Share this: