احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب فِي اتِّبَاعِ الصَّيْدِ
باب: شکار کا پیچھا کرنا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2859
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن سفيان، حدثني ابو موسى، عن وهب بن منبه، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال مرة سفيان، ولا اعلمه إلا عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"من سكن البادية جفا، ومن اتبع الصيد غفل، ومن اتى السلطان افتتن".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صحراء اور بیابان میں رہے گا اس کا دل سخت ہو جائے گا، اور جو شکار کے پیچھے رہے گا وہ (دنیا یا دین کے کاموں سے) غافل ہو جائے گا، اور جو شخص بادشاہ کے پاس آئے جائے گا وہ فتنہ و آزمائش میں پڑے گا (اس سے دنیا بھی خراب ہو سکتی ہے اور آخرت بھی)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الفتن 69 (2256)، سنن النسائی/الصید 24 (4314)، (تحفة الأشراف: 6539)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/357) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: